ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بغاوت کے خاتمہ کیلئے آسکر فرنانڈیز میدان میں

بغاوت کے خاتمہ کیلئے آسکر فرنانڈیز میدان میں

Thu, 23 Jun 2016 14:34:44  SO Admin   (ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور)

بنگلورو۔22؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) کابینہ میں ردوبدل کے ساتھ ہی حکمران کانگریس میں جو تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور وزارت سے بے دخلی اور وزارت نہ ملنے پر مایوس اراکین اسمبلی کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے وہیں بغاوت کے خاتمہ کیلئے رکن راجیہ سبھا و سینئر قائد آسکر فرنانڈیز میدان میں اتر گئے ہیں۔ وزارت سے بے دخلی پر امبریش ، سرینواس پرساد ، قمرالاسلام ، بابو راؤ چنچن سور کے علاوہ کئی قائدین سدرامیا کے مخالف بن گئے ہیں ، حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کانگریس اعلیّٰ کمان نے برہم اراکین اسمبلی کو مطمئن کرنے اور منانے کیلئے آسکر فرنانڈیز کو بنگلور روانہ کیا ہے۔ آسکر فرنانڈیز نے آج سرینواس پرساد سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں منانے کی کوشش کی اور کچھ حد تک کامیابی بھی حاصل کرلی۔ سرینواس پرساد سے ملاقات کے بعد آسکر نے بتایاکہ سرینواس پرساد نے انہیں تیقن دیاہے کہ وہ پارٹی کے خلاف کام نہیں کریں گے اور آنے والے انتخابات میں کانگریس کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کی کوشش کی جائے گی، تاہم انہوں نے کابینہ میں ردوبدل کے موقع پر ہوئی من مانی کے علاوہ سدرامیا کے ذریعہ سینئر لیڈروں کو اعتماد میں نہ لئے جانے پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح آسکر کے ذریعہ دیگر برہمی قائدین سے ملاقات متوقع ہے۔ 


Share: